10

وفاقی حکومت کا انصار الشریعہ پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے انصار الشریعہ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا اورکہا کہ کراچی میں متحدہ رہنما پر حملے کے تمام مرکزی ملزمان پکڑ لئے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان اور باقی تمام جماعتوں کو پُرامن سیاست کی مکمل آزادی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن نے انصارالشریعہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ انصارالشریعہ کے پورے نیٹ ورک کو جلد قابو کر لیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سرغنہ سمیت چار مرکزی کردار گرفتار کر لیے گئے ہیں اور اس حوالے سے ڈی جی رینجرز سے بریفنگ لی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو دہشتگردی کی لعنت میں جانے سے روکنا ہوگا۔ کراچی سمیت ملک بھر میں کہیں بھی دشمنوں کو سیاست نہیں کرنے دینگے۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سمیت تمام جماعتوں کو سیاسی آزادی ہے اور کسی بھی پرتشدد گروہ یا جماعت کو اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دین۔ جرم اور امن دشمنی کیلئے زیرو ٹالرینس ہے۔ احسن اقبال نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد کے عوامی مرکز پر آتشزدگی کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں