65

سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7 ڈالر کی کمی سے1308 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 روپے اور43 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر52250 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44785 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے760 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی651.42 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں