145

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں19 روپے تک اضافہ کی سفارش

اسلام آباد:اوگرانے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹرانیس روپے تک اضافے کی سفارش کردی ۔ سمری حکومت کو ارسال کردی گئی۔
اوگرا نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش کردی ۔ اوگرا کی جانب سے وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردہ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 36 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 20 پیسے، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 10 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
یکم اکتوبرسے مٹی کے تیل کی قیمت میں 19 روپے 33 پیسے اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ اوگرا کی سمری من و عن منظور ہوئی تو پیٹرول کی قیمت 71 روپے 50 پیسے سے 73 روپے 86 پیسے ہوگی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 77 روپے 40 پیسے کے بجائے 79 روپے 60 پیسے میں فروخت ہو گا ۔
اوگرا کی سمری منظور ہونے کی صورت میں لائٹ ڈیزل 44 روپے سے 58 روپے 10 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 44 روپے سے 63 روپے تک چھلانگ لگا سکتی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں