137

ملک میں مہنگائی کی نئی شرح آگئی

اسلام آباد: ملک میں اگست کی نسبت ستمبر کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح اعشاریہ 63 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے حکام نےمہنگائی پر بریفنگ دیتے ہوئےبتایاکہ اگست کی نسبت ستمبر کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح اعشاریہ 63 فیصد رہی۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ ایک ماہ کے دوران پیاز 98 فیصد، ٹماٹر 58 فیصد مہنگے ہوا۔
بریفنگ کےمطابق ایک ماہ میں چکن 16 فیصد، سیب 14 فیصد، چینی 7 فیصد مہنگی ہوئی۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ ستمبر میں ٹماٹر کی قیمت میں مکمل اضافہ ہمارے اعداد و شمار میں شامل نہیں۔ امید ہے کہ چند دنوں میں ٹماٹر کی قیمت نارمل ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں