64

فارن کرنسی سیونگ بینک اکاونٹس پرشرح منافع بڑھانےکی تجویز

اسلام آباد :ڈالرکی قیمت میں اچانک اضافے کے معاملے اسٹیٹ بینک اور ایکچینج کمپنیز حکام سرجوڑکر بیٹھ گئے۔ فارن کرنسی سیونگ بینک اکاونٹس پر شرح منافع دو فیصد بڑھانےکی تجویزدی گئی۔
ڈالرکی قیمت میں اچانک اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک اورایکسچینج کمپنیزکا اجلاس ہوا۔ اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق ڈالرکے ریٹ میں اضافے کا کوئی جوازنہیں۔ ملک میں ڈالرکی کوئی کوئی قلت نہیں۔ افواہوں سےگریز کیاجائے۔
منی ایکسچینج کمپنیزنے اسٹیٹ بینک کومکمل تعاون کا یقین دلادیا اور مارکیٹ میں ڈالرکی سپلائی بہتربنانے کیلئےتجاویز دیدیں۔
اجلاس میں فارن کرنسی سیونگ بینک اکاونٹس پر شرح منافع دو فیصد بڑھانےاورسمندر پار پاکستانیوں کو ترسیلات زر پرمراعات دینے کی تجاویز بھی دے دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں