122

کترینہ اور جیکولین کے فلمی کیرئر کو بچانے میں سلو میاں کا بڑا ہاتھ’

کترینہ کا کیریئر بچانے میں سلو میاں کا کردار؛

بالی وڈ دبنگ سلمان خان نے بہت سی اداکاراؤں کو فلم نگری میں متعارف بھی کرایا اور جب انہیں ناکامی کا سامنا رہا تو ان کا کیرئیر بچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 51 سالہ بالی وڈ دبنگ سلمان خان نے اداکارہ کترینہ کیف اور جیکولین فرنینڈز کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا اور جب ان کے کیریئر پر برا وقت آیا تو انہیں دوبارہ کامیابی کے ٹریک پر لانے کے لئے سلمان خان ان کے ساتھ ساتھ رہے.رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف کی ایک کے بعد ایک فلاپ فلموں کے بعد سلمان خان نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے انہیں فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سیکوئل میں جگہ دلوائی اور امید کی ایک نئی کرن دیکھائی. رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف کوفلم ٹائیگر زندہ ہے کے سیکوئل سے باہر کر دیا گیا تھا.

فلم “ٹایئگر زندہ ہے”؛

بالی وڈ دبنگ سلمان خان کے اسرار پر کترینہ کیف کو دوبارہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سیکوئل میں جگہ دی گئی اور خود سلمان خان نے ان کے ایکشن سین بھی ڈیزائن کئے۔اس سے قبل کترینہ کی مسلسل 4 فلمیں ناکام ہوچکی تھیں جن میں ’فینٹم‘، ’فتور‘، ’بار بار دیکھو‘ اور ’جگا جاسوس‘ شامل ہیں۔ جو ایک کے بعد ایک ناکامی کا شکار ہوئی.بالی وڈ دبنگ سلمان خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے. کہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سپر ہٹ ہو جائے گی کیونکہ فلم کے گانوں اور ٹیزر نے ہی کافی دھوم مچادی ہے۔دوسری جانب جیکولین فرنینڈز کو بھی فلم نگری میں بڑی کامیابی فلم ’کک‘ سے ملی جس میں ان کے ساتھ سلمان خان مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئے۔

فلم”ریس 3″؛

جیکولین نے اب سلمان خان کے ساتھ فلم ’ریس 3 ‘ بھی سائن کر لی ہے جس کے پیچھے بھی سلمان خان کا ہی ہاتھ ہے۔سلمان خان کے مطابق کترینہ اور جیکولین بہترین اداکارہ ہیں اور دونوں ہی انہیں پسند ہیں۔

Breaking news,News today,News update,World news,Urdu news,Showbiz News,Jacqueline,Katrina

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں