115

گاجر کے رس کے حیرت انگیز فوائد

گاجرغریبوں کاسیب ہے؛

گاجر کو غریبوں کا سیب کہا جاتا ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ غذائی اعتبار سے مہنگے پھلوں کے بھی برابر ہے اور آئے دن گاجر اور اس کے رس کے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں۔مزے کی بات یہ ہے کہ گاجر کا رس دیگر پھلوں کے رس کے ساتھ مل کر ان کا ذائقہ بڑھا دیتا ہے۔ایک کپ گاجر کے رس میں 94 کلوکیلوریز غذائیت ہوتی ہے، جس میں سے 2.24 گرام پروٹین، 0.35 گرام چکنائی، 21.90 گرام کاربوہائیڈریٹس، 1.90 گرام فائبر، 689 ملی گرام پوٹاشیم، 20 ملی گرام وٹامن سی، 0.217 ملی گرام تھایامین، 0.512 ملی گرام وٹامن بی 6، 2,256 مائیکروگرام وٹامن اے، 36.6 مائیکروگرام وٹامن کے علاوہ دیگر اجزا پائے جاتے ہیں۔گاجر کا رس غذائیت سے بھرپور تو ہوتا ہے لیکن یہ کئی امراض کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

گاجر کا رس لیوکیما کے خلیات کو تباہ کردیتا ہے؛

گاجر اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جن کی سرطان روکنے کی صلاحیت سے سب واقف ہیں، گاجر کا رس معدے کے کینسر کو دور رکھنے میں مددگارثابت ہوتا ہے۔گاجر کا رس لیوکیما کے سیلزکو ختم کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔ بعض اوقات گاجر کا رس لیوکیما کے خلیات کو تباہ کردیتا ہے اور ان کے پھیلاؤ کو روکتا ہے گاجروں میں کیروٹینوئیڈز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو چھاتی کے کینسر کو روکتی ہے۔ خون میں کیروٹینوئیڈز کی مقدار جتنی زیادہ ہوگی، بریسٹ کینسرہونے کا خطرہ اتنا ہی کم ہوجاتا ہے۔

. جو کہ سانس کے امراض کو ختم کرتا ہے اس حوالے سے کوریا میں 40 سال سے زائد عمر کے افراد کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ جن لوگوں میں سی او پی ڈی کا مرض تھا وہ وٹامن اے اور وٹامن سی کا استعمال کافی حد تک کم کررہے تھے اور سگریٹ پینے والے وہ افراد جو وٹامن سی کی مناسب مقدار کھاتے تھے ان میں سی او پی ڈی کا مرض بہت کم تھا.

Breaking news,News update,News urdu,World news,Urdu Pakistan,Urdu news,Carrot juice,

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں