31

سردیوں میں ادرک کے 5 جادوئی فوائد.

ادرک کی خصوصیات؛

 عام استعمال ہونے والی ایسی جڑی بوٹی ہے جوبد ہظمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے تک متعدد فوائد کی حآمل ہے.ادرک کوعربی میں رنجبیل انگریزی میںٓ Ginger کہا جاتا ہے.یہ وہ مبارک غزا ہےجس کا ذکر قرآن شریف میں بھی آیا ہے.ادرک کے فوائد و خصوصیت کے لحاظ سےاتنا کہنا کافی نہیں ہےکہ اللہ تعالٓی نے جنت میں پائی جانے والی نعمتوں کے حوالے سےارشاد فرمایا ہےکہ وہاں انہیں ایسا مشروب پلایا جائے گاجس میں ادرک بھی ملا ہوا ہوگا. ادرک کے چند ٹکڑے 2 کپ پانی میں ڈال کراُبال لیں پھر اس میں شہد کے چند قطرے شامل کرکے دن میں 2 سے 3 مرتبہ پی لیں، یہ طریقہ سردی میں آپ کے جسم کو گرم رکھنے میں مدگار ثابت ہوگا اور ٹھنڈ سے بچائے گا

ادرک کے فوائد؛

یہ جڑی بوٹی نہ صرف جسم کو گرم رکھتی ہے بلکہ پیروں کو گرم رکھنے کیلئے بھی ادرک کا استعمال کیا جاتا ہے، ایک برتن میں پانی اور اس میں ادرک کے چند ٹکڑے ڈال کر ابالیں اور جیسے ہی پانی ٹھنڈا ہونا شروع ہوجائے تو اس میں 15 منٹ تک پاؤں ڈال کر رکھیں اور دن میں 2 بار اس عمل کو دہرائیں۔سردیوں میں نزلہ، زکام اور کھانسی عام سی بیماریاں ہیں لیکن اس کا بھی علاج ادرک میں موجود ہے۔ ایک چمچ شہد میں ادرک کے رس کے چند قطرے ڈالیں اور دن میں 2 سے 4 مرتبہ اس کا استعمال کریں۔

درد کو ختم کرنےمیں بھی مددگارثابت ہوتی ہے؛

یہ طرح کے درد کو ختم کرنےمیں بھی مددگارثابت ہوتی ہے، لہذا ادرک کو کھانے میں استعمال کریں یا پھر ادرک کی چائے پیئں اس سے جسم میں درد اور سوزش کا خاتمہ ہوجاتاہے۔ادرک نظام ہاضمہ کے مسائل کو ختم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، روزانہ ایک گرام ادرک کا استعمال پیٹ کے درد اور نظام ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پیٹ میں مستقل درد رہتا ہے تو ادرک کے رس کے چند قطرے استعمال کریں

Breaking news,Latest news,News urdu,World news,Urdu Pakistan,Urdu news,Ginger’s Benefits

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں