33

رنویر سنگھ کی دپیکا کے والد سے ملاقات، قیاس آرائیوں کا بازار گرم

پرکاش پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ملاقات؛

رنویر سنگھ کی دپیکا کے والد سے ملاقات پر قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہونے لگاکہ رنویر سنگھ بھی انوشکاشرما کے نقش قدم پر چلنے لگے.ابھی بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کا ہنگامہ تھما نہیں تھا کہ اس حوالے سے قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ شاید رنویر سنگھ بھی انوشکا کے نقش قدم پر چلنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔حال ہی میں رنویر نے دپیکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون سے ملاقات کی اور اس موقع پر لی گئی سیلفی انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی۔اس موقع پر رنویر نے گرے رنگ کا سوٹ پہنا، جس سے یہ قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ شاید دپیکا کے والد سے ان کی یہ ملاقات کچھ ‘خاص’ تھی۔

دونوں کی جوڑی کب بنے گی؛

یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور بالی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کی دوستی کی خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں اور مداحوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ کب یہ اسٹار جوڑی ایک ہوگی۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق معاملہ دراصل کچھ اور تھا۔رپورٹ کے مطابق رنویر نے بنگلورو میں ‘پڈوکون-ڈریوڈ سینٹر فار ایکسیلنس’ کے ایک ایونٹ میں شرکت کی، جہاں بھارتی اسپورٹس اسٹار راہول ڈریوڈ، ابھیناو بندرا، گیت سیٹھی اور وشوانتھن آنند بھی موجود تھے۔

فلم “پدماوتی”کی نمائش؛

اس ایونٹ میں رنویر دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون سے بھی ملے، جو بھارت کے مشہور بیڈمینٹن اسٹار ہیں۔اس ایونٹ میں شرکت کے موقع پر رنویر نے ہر اسپورٹس اسٹار کے ساتھ لی گئی تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔رنویر سنگھ فی الوقت سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘پدماوتی’ کی ریلیز کے انتظار میں ہیں، جس کی نمائش کافی تنازعات کے بعد موخر کی جاچکی ہے۔اس فلم میں رنویر کے ہمراہ دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔’پدماوتی’ کے علاوہ بھی رنویر کچھ اور فلم پراجیکٹس میں مصروف ہیں۔

Breaking news,News update,News urdu,World news,Urdu Pakistan,Urdu news,Showbiz

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں