114

ویرات انوشکا شادی کی منتظم نے خفیہ شادی کا راز عیاں کردیا

شادی کی منتظم دیویکا نارائننے خفیہ شادی کا راز عیاں کردیا؛

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی خبروں کا تجسس اب تک برقرار ہے اور شادی کے بعد آنے والی تصاویر اور ویڈیوز کے بعد بھی مداح ان کی شادی سے متعلق مزید جاننے کے لئے بے تاب ہیں۔کرکٹر اور اداکارہ کی شادی کی منتظم دیویکا نارائن نے بتایا ہے کہ ویرات اور انوشکا دونوں ہی شادی کی تقریب کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اور اس مقصد کے لئے انہیں انتظامات کرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ویرات کوہلی اور انوشکاشرما شادی کی منتظم نے مزید بتایا کہ شادی کے لئے کیے گئے تمام انتظامات انوشکا کا آئیڈیا تھا جس پر انہوں نے صرف عملدرآمد کرایا اور شادی کی تمام تقریبات روایتی بھارتی انداز سی کی گئیں۔

توقع نہیں تھی کہ انوشکا اس قدر مشکل دلہن ثابت ہوں گی؛

دیویکا کے مطابق شادی کی تمام تقریبات 3 روز تک جاری رہیں، پہلے روز ویلکم لنچ، سنگیت اور منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جب کہ دوسرے روز مہندی اور رت جگا ہوا۔شادی کے تیسرے روز گرینڈ فائنل ہوا اور جو تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوئیں وہ شادی کے تیسرے روز کی ہی تھیں۔دیویکا نارائن کا کہنا تھا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ انوشکا اس قدر مشکل دلہن ثابت ہوں گی، کیوں کہ وہ مہندی لگانے سے تصاویر بنانے تک کے ہر مرحلے پر خود ہدایات دیتیں اور انہی کی ہدایت پر عمل کیا جاتا۔

مولانا رومی کی شاعری کا مجموعہ بطورتحفہ دیا؛

دیویکا کے مطابق ویرات اور انوشکا دونوں ہی صوفی ازم سے بہت قریب ہیں اور دونوں مولانا رومی کی شاعری سے متاثر ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے شادی میں شریک مہمانوں کو مولانا رومی کی شاعری کا مجموعہ بطور تحفہ دیا اور شادی کی تقریبات کے دو روز تک مولانا رومی کی ہی نظمیں مہمانوں کو سنائی گئیں۔ یاد رہےکہ دیویکا نارائن نے انوشکا ویرات کی شادی سے متعلق سب سے پہلے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیا تھا جس کے دوران انہوں نے شادی سے متعلق بعض چیزوں کا انکشاف کیا تھا۔

Breaking news,News update,News urdu,World news,Urdu news,Anushka,Virat Kohli,

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں