46

بلآخر کنگنا کو بھی ’بالی وڈ خان‘ کی ضرورت پڑہی گئی

فہرست میں سلمان خان سب سے آگے ہیں؛

بالی وڈ کے حکمران خانز کے خلاف بولنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی بلآخر خان کی ضرورت پڑ ہی گئی۔
کنگنا رناوت نے فلمی کرئیر کا آغاز بی گریڈ فلموں سے کیا تھاکنگنا رناوت کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی فلمیں کسی بڑے نام کے بغیر بھی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئیں۔بالی وڈ خانز کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے بہت سی اداکاراؤں کو فلمی دنیا میں متعارف کرایا اور اس فہرست میں سلمان خان سب سے آگے ہیں۔ شاہ رخ خان نے دپیکا اور انوشکا جیسی اداکاراؤں کو متعارف کرایا تو عامر خان نے زائرہ وسیم اور فاطمہ ثناء کو اسٹارز کی فہرست میں لا کھڑا کیا۔

فلم”مینٹل”؛

سلمان خان نے بھی کترینہ کیف جیسے نام کو بھارتی فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا۔ اداکارہ کئی بار فلم نگری کے خانز کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر چکی ہیں اور وہ سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ میں بھی کام کرنے کی پیش کش ٹھکرا چکی ہیں۔بالی وڈ کے حکمران خانز کے خلاف بیان دینے والی اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی بلآخر خان کی ضرورت پڑہی گئی ہے اور وہ سلمان خان کی مدد لینے کو تیار بھی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت اپنی فلم ’منی کا رنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کے بعد نئے پروجیکٹ پر کام کرنا چاہتی ہیں جس کا ٹائٹل انہوں نے ’مینٹل‘ رکھا ہے لیکن یہ نام سلمان خان پہلے ہی رجسٹرڈ کروا چکے ہیں۔

فلم’ٹیوب لائٹ‘؛

کبیر خان کے ساتھ بنائی گئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا نام پہلے ’مینٹل‘ ہی رکھا تھا لیکن بعد میں فلم کا نام تبدیل کرکے ’ٹیوب لائٹ‘ رکھ دیا تھا تاہم ’مینٹل‘ نام کا ٹریڈ مارک انہی کے پاس ہے جس پرسلومیاں کوانکار کرنے والی کنگنا رناوت ان سے مدد مانگنے کو تیار ہیں۔کنگنا رناوت ذاتی طور پر فلم کے نام کے لیے دبنگ خان سے مدد کی درخواست کریں گی لیکن اب دیکھنا ہے کہ سلو میاں کتنی دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ 2006 میں فلم گینگسٹر سے اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والی کنگنا رناوت اب تک 3 نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔

Breaking news,News update,News urdu,World news,Urdu news,Bollywood,Kangana

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں