34

انٹرنیٹ کی دنیا میں پاکستان نے بھارت سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

انٹرنیٹ کی سپیڈ میں اضافہ؛

پاکستان نے تیز ترین موبائل انٹرنیٹ فراہم کرنے کے معاملے میں بھارت سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ کی اسپیڈ پر نظر رکھنے والی عالمی کمپنی اسپیڈ ڈاٹ نیٹ کی جانب سے تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی رپورٹ جاری کی گئی، جس میں نوروے سرفہرست رہا۔ اس سال پاکستان میں انٹرنیٹ کا استعمال نومبر سے قدرے کم تھا اُس کے باوجود پاکستان نے عالمی رینکنگ میں 89 پوزیشن حاصل کی جبکہ گزشتہ ماہ فہرست میں 86ویں نمبر پر نام موجود تھا۔رواں برس موبائل انٹرنیٹ سپیڈ میں دنیا میں سب سے زیادہ 56 فیصد اضافہ پاکستان میں ہوا ہے۔

پاکستان کی اوسط سپیڈ 13 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے؛

دنیا کی بڑی انٹرنیٹ سپیڈ تجزیہ کار کمپنی سپیڈ ٹیسٹ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق 56 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی اوسط انٹرنیٹ سپیڈ 13 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہوگئی ہے۔ جو دیگر ممالک کے مقابلے میں کہی زیادہ ہے۔ بھارت میں موبائل انٹرنیٹ سپیڈ 42 فیصداضافے کے ساتھ 8 میگا بائٹس فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ برازیل میں موبائل سپیڈ 28 فیصد، جاپان میں 23 فیصد اور امریکا میں 22 فیصد بڑھی ہے ۔دنیا میں موبائل انٹرنیٹ سپیڈ کے حساب سے بڑے ملکوں میں چین 32 میگا بائٹس فی سیکنڈ اور امریکا 26 میگا بائٹس فی سیکنڈ کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان میں موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے کنکشنز کی تعداد اب سوا چار کروڑ کے قریب ہے۔

اب5 جی سروس پاکستان میں چلے گی؛

واضح رہے کہ پاکستان میں تھری اور فور جی کی کامیابی کے بعد حکومت نے صارفین کو 5 جی سروس فراہم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 5 جی سروس کی فراہمی کے فریم ورک کی تیاری شروع کردی، ابتدائی طور پر یہ سروس تجرباتی بنیادوں پر مہیا کی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس سے تھری اور فور جی سروس کا آغاز کیا گیا اور آج اس کے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوزکرچکی ہے، انٹرنیٹ کی نئی سروس آنے کے بعد پاکستان کا شمار دنیا کے اُن ممالک میں ہوگا جو صارفین کو 5جی سروس فراہم کررہے ہیں

Latest news,News urdu,World news,Urdu Pakistan,Urdu news,Internet Speed,5G,4G

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں