88

فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کریں گے-فرانس

امریکہ کی بڑی غلطی؛

کراچی (نائینٹی فائیو نیوز) پیرس میں فسلطینی صدر محمود عباس کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانس کے صدرنے کہا ہے کہ فرانس اسرائیل اور فلسطین تنازع کے ریاستی حل کے فیصلے پر قائم ہے اس طرح کا فیصلہ کیا جائے کہ دونوں ممالک امن اور چین سے رہ سکیں-فرانس کے صدر ایمینوئیل میکرون نے کہا کہ فرانس کسی بھی وقت بغیرکسی دباؤ کے فلسطین کوایک آزاد ریاست تسلیم کر لے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی بہت بڑی غلطی ہے کہ وہ دور بیٹھ کر فسلطین اور اسرائیل کو اپنی مرضی کے مطابق چلانا چاہتا ہے۔

فرانسیسی صدر کا امریکہ کافیصلہ ماننے سے انکار؛

اس ک علاوہ ایمینوئیل میکرون نے امریکا کی طرف سے امداد روکنے کی دھمکی کو بھی مسترد کیا۔فلسطینی صدر محمود عباس نے اس موقع پر کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد امریکا نے مذاکرات کار کا درجہ بھی گنوا دیا ہے اور ہم امریکا سے مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں۔محمود عباس نے آئندہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکا کے کسی بھی منصوبے کو ماننے سے انکار کردیا اور یورپین ممالک پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے موثر کردار ادا کریں۔

کچھ ممالک کی امداد میں کٹوتی ہو گی؛

کچھ روز پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے قرارداد کی منظوری سےپہلے کہا کہ ہم اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور جو ممالک اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالیں گے ان کی امداد میں کٹوتی کی جائے گی۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں سعودی سفیر نے امریکہ کے فیصلے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو القدس کی حیثیت تبدیل کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

Latest news,News urdu,World news,Urdu Pakistan,Urdu news,U.S.A,UN News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں