105

اس سال بالی وڈ پر پاکستانی اداکاراؤں نے راج کیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری؛

بالی ووڈدنیا کی ایک بہت بڑی فلمی صنعت ہے جہاں کام کرنے کے بعد اداکار بین الاقوامی شہرت حاصل کرلیتا ہےاسی وجہ سے پاکستانی اداکاروں کے لیے بھارتی فلم انڈسٹری ان کے کیرئیر کو آگے بڑھانے کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم مانا جاتا ہے۔ اپنے ملک میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد ہرادکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے۔ 2017 پاکستانی فنکاروں کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا اس سال نہ صرف پاکستانی اداکاراؤں نے بالی ووڈ میں اپنے لئے جگہ بنائی بلکہ شہرت کے لحاظ سے بھی وہاں کی اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔ پاکستان کی ان مشہورومعروف اداکاراؤں میں ماہرہ خان،صبا قمر اور سجل علی شامل ہیں-

ماہرہ خان؛


اگربالی ووڈ کی 2017 کی مقبول ترین اداکارہ کی بات ہو تو صرف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا نام ذہن میں آئے گا۔ ماہرہ خان نے اس سال بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’رئیس‘میں کام کرکے بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔
فلم ’رئیس‘کی ریلیز کے بعد بالی ووڈ میں صرف ماہرہ خان کی اداکاری اور خوبصورتی کے چرچے جاری رہے۔ ماہرہ خان کے بارے میں اگ کہاجائے کہ انہوں نے اپنی پہلی فلم کے ذریعے بالی ووڈ کی دیگر اداکاراؤں کی چھٹی کروادی تو غلط نہ ہوگا۔

صباقمر؛


صبا قمر نے بھی اس سال اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم’ہندی میڈیم کی۔ فلم میں صبا قمر کی بہترین اداکاری نے بھارتی شہریوں کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔فلم میں تعلیمی نظام جیسے موضوع کو پیش کیا گیا اور اپنے کردار کے ساتھ صبا قمر نے انصاف کیا۔ ماہرہ خان کے بعد صبا قمر وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے 2017 میں بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

سجل علی؛


نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی فلم انڈسٹری کی تیسری بہترین اداکارہ قرار پائی ہیں جنہوں نےمشہورو معروف اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم’مام‘میں کام کیا۔
فلم میں سجل علی کی اداکاری کو بھارتی تجزیہ نگاروں نے بھی بے حد سراہا جب کہ بھارتیوں نے ان کی خوبصورتی کا موازنہ کرینہ کپور خان سے بھی کیا۔

Latest news,News update,News urdu,World news,Urdu news,Showbiz News,Bollywood News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں