128

بچوں کی دماغی نشونما کے لیئے ان کو روزانہ ایک انڈہ دینا چاہیئے۔

بچوں کوروزانہ ایک انڈہ کھلاناچاہیئے؛

کراچی:( نائینٹی فائیو نیو) واشنگٹن:ڈاکٹرز کی ریسرچ کے مطابق اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ دماغی صلاحیت میں سب سے آگے ہو تو اسے کم سےکم 6 ماہ تک روزانہ ایک انڈا ضرور کھلائیں کیوں کہ انڈے میں وہ ایسے تمام اجزا موجود ہوتے ہیں جو بچے کے دماغ کی نشوونما بڑھانے میں کافی حد تک مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اس بات کا انکشاف واشنگٹن یونیورسٹی میں واقع براؤن اسکول کی ماہر لورا لینوٹی نے کیا ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو روزانہ ایک انڈا کھلایا جانا چاہیئے

امریکی ماہرلورا لینوٹی کی تحقیق؛

اس سے بچے کی کولائن اور ڈی ایچ اے جیسے اہم غذائی اجزا کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے اور یوں ان کے دماغ کی نشو نما میں اضافہ ہوتا ہے۔کچھ عرصہ پہلے ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اگر بچوں کو روزانہ ایک انڈا کھلایا جائے تو اس سے ان کا قد چھوٹا رہنے کا امکان کم ہو جاتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’انڈے میں فیٹی ایسڈز، پروٹین، کولائن، وٹامن اے اور بی 12، سیلینیئم اور دیگر اہم اجزا ہوتے ہیں جو بچے کے دماغ کی نشونما کے لیئے ضروری ہوتے ہیں‘۔

انڈہ کھلانے کے فوائد؛

لورا لینوٹی کا کہنا ہے کہ ایکواڈور میں ایسے 163 شیرخوار بچوں کا ٹیسٹ کیا گیا جن کی عمریں 6 سے 9 ماہ کے درمیان تھیں۔ ان میں سے 80 بچوں کو چھ ماہ تک انڈا کھلایا گیا جبکہ دوسرے بچوں کو کچھ نہیں دیا گیا اس کے کچھ عرصے بعد ان کے خون کے ٹیسٹ لیے گئے اور ان میں وٹامن اور دیگر ضروری اجزا کا جائزہ لیا گیا۔ان میں سے جن بچوں نے باقاعدگی سے انڈا کھایا ان کے خون میں ڈی ایچ اے اور کولائن کی مقدار انڈا نہ کھانے والے بچوں سے کہیں زیادہ تھی۔ یہ دونوں اجزا بچوں کی دماغی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں، اس کے بعد لورا نے کہا کہ قدرت نے انڈے کو کچھ اس طرح بنایا ہےکہ اس میں چھوٹے بچوں کی دماغی ترقی کے تمام اجزا موجود ہیں۔

Latest news,News today,News urdu,World news,Urdu news,Health News,Egg

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں