118

اب ہوائی جہاز پانی پر بھی اتر سکتے ہیں۔

اے جی600 طیارہ؛

اسلام آباد(نائنٹی فائیو نیوز-تازہ ترین) بیجنگ:چائنہ نے ایک ایسا جہاز بنا لیا ہے جو سمندر کے پانی پر اتر بھی سکتا ہے. چین نے اپنے سمندروں کی حفاظت کرنے کے لیے پانی پر اترنے اور وہیں سے ٹیک آف کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بنالیا-چین نے اس طیارے کو اے جی 600 کا نام دیا گیا ہے۔ چارٹر بوپروپ انجن والے اس جہاز نے چین کے جنوبی صوبے میں واقع زوو ہائی ایئرپورٹ سے اپنی پہلی آزمائشی اڑان بھری،جہاز میں 50 سے زائد افراد سوار ہوسکتے ہیں اور یہ جہاز 12 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔ اسے آگ بجھانے والے ریسکیو فوجی اداروں کے لیے بنایا گیا ہے مگر آگ بجھانے والے اداروں کے ساتھ ساتھ اس جہاز کو دیگر عسکری سواریوں کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

جہاز کا کوڈ؛


اے جی 600 کا کوڈ نیم ’کونلونگ‘ رکھا گیا ہے-جوچین کے دور دراز جنوبی علاقے تک جاسکتا ہے، سرکاری نیوز ایجنسی زنہوا کے مطابق اسے ’ سمندر، جزائر اور وہاں کے پانی میں موجود مرجانی چٹانوں کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے۔‘
کونلونگ طیارے کے بازوؤں کا گھیر 127 فٹ یا قریبا 39 میٹر ہے، یہ جہاز 53.5 ٹن تک وزن اپنے ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، پورے چین سے اس طیارے کے 17 آرڈرز موصول ہوچکے ہیں۔

ساؤتھ چاینہ سی؛

واضح رہے کہ چین نے اس جہاز کو ساؤتھ چائنا سی کی متنازع آبی حدود کی نگرانی کے لیے تیار کیا ہے، چین ساؤتھ چائنا سی پر اپنا حقِ ملکیت جتاتا ہے جس پر اس کے کئی پڑوسی ممالک کو تحفظات ہیں۔چین کے کئی ساتھی ممالک ہیں جو کہ چایئنہ سی کو اپنا حق سمجھتے ہیں اور وہ اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں.ابھی چائنہ نے صرف ایک ہی جہاز تیار کیا ہے جلد ہی چینی حکام اس جیسے مزید جہاز تیار کریں گے تا کہ پورے چین میں جن لوگوں نے آرڈر دیئے ہیں.ان کو بھی دیئے جا سکیں.

Latest news,News today,World news,Urdu news,Health News,Aeroplanes News،China

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں