132

آج ملک میں بابائے قوم کا 142واں یوم پیدائش بھر پور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے؛

جناح کا 142واں یوم پیدائش؛

سر زمینِ کراچی کو اس بات پر فخر حاصل ہے کہ اس میں سے کئی نامور شخصیات نے نہ صرف جنم لیا بلکہ بین الا اقوامی سطح پر شہرت بھی حاصل کی۔ انہی شخصیات میں بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کا نام سرِفہرست ہے۔ اپنی انہی قائدانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر انہوں نے نہ صرف برِصغیر کی تاریخ کا رخ موڑ دیا بلکہ مسلمانوں کی عظمتِ رفتہ کو بحال کرنے کےلیے مسلمانوں کے واسطے علیحدہ وطن بھی حاصل کیا۔قائد اعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم پیدائش آج بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا، جس میں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب؛

پورے پاکستان میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔قائداعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔پی ایم اےکاکول کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سبنھال لیے۔اس سے پہلے پاک فضائیہ کےکیڈٹس مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دےرہےتھے۔مزار قائد پر مہمان خصوصی میجر جنرل اختر نواز ستی نے پریڈ کامعائنہ کیااور انھوں نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

ممنون حسین کا خطاب؛

صدر پاکستان ممنون حسین نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ بابائے قوم کوخراج عقدت پیش کرنےکے لیے ان کے قول پر سچے دل سےعمل کرنا ہوگا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قائداعظم نےقوم کے لیے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط جیسے رہنما اصول وضع کیے، لیکن بانیانپاکستان کے سبق کو فراموش کرنےکی وجہ سےمسائل پیدا ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیےکسی قربانی سےگریز نہیں کیا جانا چاہیے۔

Latest news,News today,News update,World news,Urdu news,Quaid Day,Karachi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں