29

گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ پاکستان پہنچ گئے؛

گرفتارجاسوس کے اہلخانہ پاکستان پہنچ گئے؛

بھارتی ریاست کا جاسوس کلبھوشن کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اہلخانہ سے ملاقات کرانے کے لئے ایک پرائیوٹ گاڑی میں دفتر خارجہ کے پچھلے دروازے سے لایا گیا۔کلبھوشن یادیو جاسوس کی والدہ اور بیوی کو بھی سخت سیکیورٹی میں بھارتی ہائی کمیشن سے دفتر خارجہ پہنچایا گیا۔دفتر خارجہ میں کچھ دیر بعد ان کی ملاقات کلبھوشن یادیو سے کرائی جائے گی۔میڈیا ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کو قیدی کی حیثیت سے اہلخانہ سے ملاقات کرائی جائے گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے ملاقات کے دورانیے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق کلبھوشن یادیو سے اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ ہوگا۔ملاقات کے دوران بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی ہوں گے۔

بھارت سرکار نے اپنے میڈیا نمائندگان روک لئے؛

کلبھوشن سے بیوی اور والدہ کی ملاقات کی اجازت یوم قائداعظم پر انسانیت کے ناطے دی، کلبھوشن سے ملاقات کے بعد اہل خانہ آج ہی واپس بھارت روانہ ہوجائیں گے۔دفتر خارجہ میں ملاقات کے بعد بھارتی جاسوس کی والدہ اور اہلیہ بھارتی ہائی کمیشن واپس چلی جائیں گی۔اور وہاں سے شام چھ بجے ان کی فلائٹ ہے اور وہ براستہ مسقط انڈیا واپس چلی جائین گی۔میڈیا رپورٹس کے زریعے پتا چلا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے کلبھوشن کی اہلخانہ سے ملاقات کی میڈیا کوریج نا کرنے کی درخواست کی اور بھارت نے میڈیا نمائندوں کو بھی نہیں بھیجا جب کہ پاکستان نے کوریج کے لئے تین بھارتی صحافیوں کو فوری ویزے جاری کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔ جسے بھارت سرکار نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔عین موقع پر بھارت سرکار نے اپنے میڈیا کے نمائندگان کو روک لیا۔

ملاقات کی اجازت یوم قائد کی وجہ سے دی گئی؛

اس بات سے بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کوآگاہ کر دیا گیا۔اس سے قبل بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ، بیوی اور ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں بھارتی ہائی کمیشن لے جایا گیا جہاں کچھ دیر قیام کے بعد انہیں دفتر خارجہ لے جایا گیا۔ کلبھوشن نے پاکستانی حکام سے کہا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ سے ملنا چاہتا ہے اور پاکستان نے اس کی خواہش پوری کی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں، اگر کچھ چھپانا ہوتا تو بھارتی میڈیا کو کوریج کی پیشکش نہ کی جاتی جب کہ دفتر خارجہ ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کرے گا۔

Latest news,World news,Urdu Pakistan,Health News,Kulbhushan News,Kulbhusha Jadhav

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں