33

بھارتی گرفتار جاسوس نے اپنی ماں کے سامنے بھی جاسوسی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ۔

کلبھوشن کا اہلخانہ کے سامنے اعتراف؛

گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اس ہفتے اپنی والدہ اور اہلیہ سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی اور ان کے سامنےبھی بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف کیاہے۔نیوز ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 25 دسمبر کو پاکستانی دفتر خارجہ میں والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے دوران کلبھوشن نے بتایا کہاصل میں وہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا ایجنٹ ہے۔رپورٹ کے مطابق کلبھوشن نے پاکستان کی طرف سے لگائے گئے الزامات ماں اور بیوی کو بتاکر ان کو قبول بھی کیا، جن میں پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں کے علاوہ کئی اور بھی سنگین سازشوں میں ملوث ہونےکا اعتراف بھی شامل ہے۔

بھارتی جاسوس کا ایران میں بزنس؛

گرفتار جاسوس کے اعتراف کرنے کے بعد اس کی والدہ آوانتی نے اس سے پوچھا، ‘تم اس طرح کی باتیں کیوں کر رہے ہو؟ تم تو ایران میں اپنا بزنس کرتے تھے اوروہاں سے اغوا کیے گئے تھے، تم ان کو سچ بتاؤ۔’ پاکستان نے 25 دسمبر کو دفتر خارجہ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی اہلیہ چیتنا یادیو اور والدہ آونتی سودھیر کی ملاقات کروائی تھی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔دفتر خارجہ کے اولڈ بلاکس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن سے اس کے اہلخانہ کی مخصوص کمرے میں ملاقات کرائی گئی جہاں شیشے کے ایک طرف جاسوس کلبھوشن اور دوسری طرف اس کی والدہ آونتی سودھیر اور بیوی چیتنا یادیو موجود تھیں۔اور انھوں نے وہاں انٹڑ کام پر ایک دوسرے سے بات کی تھی

سشما سوراج کا جاسوس کے متعلق بیان؛

ملاقات کے دوران بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ اور پاکستانی دفتر خارجہ کی ڈائریکٹر آف انڈیا ڈیسک ڈاکٹر فاریحہ بگٹی بھی موجود تھیں۔بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی والدہ نے ملاقات کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کا ملاقات کروانے پر شکریہ ادا کیا جس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں بھارتی ہائی کمیشن لے جایا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج آج لوک سبھامیں کلبھوشن یادیو سے متعلق بیان دیں گی۔

Latest news,News today,News urdu,World news,Urdu news,Terrorist News,India

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں