20

راولپنڈی میں ایک شخص‌نے اپنے ہی گھر والوں کو یرغمال بنا لیا۔

ذہنی معذور شخص نےبیس افراد کو یرغمال بنا لیا؛

نائینٹی فائیو نیوز:راولپنڈی میں مورگاہ کے علاقے میں ایک شخص نے پچھلی رات سے اپنے اہلخانہ کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ایک ذہنی معذور شخص جس نے پچھلے 10 گھنٹوں سے اپنے ہی گھر کے 22 سے 23 افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کو آپریشن کی کوئی راہ نظرنہیں آرہی، ملزم نے اپنے گھر سے فائرنگ کی تو ایک پولیس اہلکاراور 2 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔ایک شخص جسے پولیس نے ذہنی معذور کہ دیا ہے اس نے مورگاہ آفیسرز کالونی میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات میں خود کشی کرنے کی کوشش کی۔اہل خانہ اسے روکنے لگے تو اس نے ان پر ہی اسلحہ تان لیا اور ان کو یرغمال بنالیا۔

ایک پولیس اہلکار شہید؛

اس واقعے کی اطلاع پولیس کوجب پڑوسیوں نے دی۔پولیس جو کہ فوری طور پر موقع پر پہنچ تو گئی مگر 10 گھنٹوں وہ لاچار اور بے بس کھڑی ہے۔ پولیس نے جب ذہنی معذور شخص کو قابو کرنے کی کوشش کی تو اس نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 50 سالہ اکبر نامی شہری شدید زخمی ہوگیا جسے بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے وہ دم توڑ گیا ۔ ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار خرم کے سر میں بھی گولی لگی۔جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔10 گھنٹوں سے لاچار پولیس کو اب تک کی ایک ہی سب سے بڑی کامیابی ملی ہے جسے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

پولیس نے ایک شخص کے آگے ہتھیار ڈال دیئے؛

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ جیسے ہی آگے بڑھنے لگتے ہیں تو ملزم اندھا دھند فائرنگ کردیتا ہے ، اگر سخت قدم اٹھایا گیا تو خدشہ ہے کہ ملزم یرغمال بنائے ہوئے لوگوں کو نقصان نہ پہنچادے جس کی وجہ سے آپریشن سست روی کا شکار ہے۔پولیس اور اہل علاقہ کے مطابق مذکورہ شخص ذہنی مریض ہے، جس کی عمر تقریباً 30 سال ہے۔پولیس کے مطابق یرغمال افراد کی تعداد تقریباً 20 بتائی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق ایک بچہ گھر کی نچلی منزل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوا، جسے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔پولیس کی یرغمالیوں کو چھڑانے کی کوششیں جاری ہیں، دوسری جانب یرغمال بنانے والے شخص کی جانب سے اب تک کسی قسم کے مطالبات سامنے نہیں آسکے۔

Latest news,News urdu,World news,Urdu Pakistan,Pakistan News,Hostage People,Rawalpindi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں