88

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں مکمل

سب سے پہلےسال نو کا جشن نیوزی لینڈ میں منایا جائے گا؛

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں جاری ہیں۔امن کی امیدوں، خوشحالی کی تمناؤں اور نیک ارادوں کے ساتھ کئی ملکوں میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں بھرپور انداز میں کی جاری ہیں۔دنیا میں سب سے پہلے سال نو کا جشن نیوزی لینڈ میں منایا جائے گا جہاں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر بھرپور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا جب کہ نئے سال کے آغاز کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن بھی ہوگا۔نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر نئے سال کا جشن منانے کے لئے 12 ہزار پونڈ وزنی رنگ برنگی روشنیوں سے سجی گیند کو 130 فٹ اونچے کھمبے پر پہنچا دیا گیا جہاں 12 بجتے ہی گیند کو روشن کیا جائے گیا، ٹھنڈے ٹھار موسم میں نیویارک میں دس لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔

برج خلیفہ سمیت برطانیہ میں بھی نئے سال کے جشن کی تیاریاں مکمل؛

دبئی کے برج خلیفہ پر بھی نئے سال کے جشن کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جہاں ہزاروں سیاح اور مقامی افراد آتش بازی کا مظاہرہ دیکھ سکیں گے۔دیگر ملکوں میں بھی گھڑی کی سوئیوں کے ساتھ دیوانوں کی دھڑکنیں تیز ہونے لگی اور سیاحوں کی بڑی تعداد برازیل پہنچانا شروع ہوگئی۔برطانیہ میں سال نوکے جشن سے پہلے اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کردی گئی، لندن آئی پر آتش بازی کا نظارہ کرنے والوں کو سیکیورٹی سےگزرنا ہوگا۔جرمنی سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں سورج غروب ہوتے ہی کنسرٹ ہوں گے اور آتش بازی کی جائے گی۔

گوگل نے بھی اپنا نیا ڈوڈل متعارف کروا دیا؛

نئے سال کوسرچ انجن گوگل بھی اپنے انداز میں ویلکم کہہ رہا ہے، سال نو کے آغاز پر گوگل نے اپنا نیا ڈوڈل متعارف کروادیا جس میں رنگ برنگے پرندے اور پینگوئنز سردی میں بے صبری سے نئے سال کا انتظار کرتے نظر آ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ویو جانے والی سڑکوں سے رکاوٹیں فوری ہٹانے کے احکامات جاری کردیے جب کہ ان کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی، شہری نئے سال کی آمد پر دوسروں کی خوشی کا بھی خیال ضرور رکھیں۔کراچی کی طرح لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور اور ملک کے دیگر شہریوں میں آتش بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے۔

Latest news,News today,News urdu,World news,Urdu Pakistan,New Year

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں