91

نیا سال ملک میں شدید سردی کی لہر بھی لائیگا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

سال کا آغازکولڈ ویو سے ہو گا؛

نیا سال ملک میں شدید سردی کی لہر بھی لائیگا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کر دی ہے.محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سال کا آغاز پاکستان میں کولڈ ویو سے ہو گا اور گلگت سے کراچی تک یخ بستہ ہوائیں تمام علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم ان دنوں سرد اور خشک ہے، دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ، راتیں سرد ہیں، بارشیں معمول سے کم ہونے کے باعث میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہےچیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف کا کہنا ہے کہ نئے سال کے آغاز سے ہی کولڈ ویو ملک کے زیادہ تر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی اور یخ بستہ ہوائیں ملک کے طول و عرض میں چلیں گی۔

دھند بہت زیادہ بنے گی؛

ڈاکٹر حنیف کے مطابق کولڈ ویو کا زیادہ فوکس بلوچستان میں رہے گا جہاں آئندہ دو روز بعد کوئٹہ سمیت صوبے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جائے گا۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی اور تمام میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا اور ملکی بالائی علاقے بھی کولڈ ویو کے زیر اثر آئیں گے۔محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ موسم سرما کی اچھی بارشیں اور برف باری کا فی الحال امکان نہیں، جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، بارشیں کم ہونے سے کولڈ ویو اور دھند بنتی ہے، مزید ایک ہفتے تک میدانی اور کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر موسم خشک رہے گا۔

پنجاب اور کے پی کےمیں بارشیں ہوں گی؛

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 10 روز بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بارانی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے، مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے

Latest news,News today,News urdu,World news,Urdu news,Weather News,Pakistan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں