23

2018 میں بڑے اسٹارز کے بچے فلم نگری میں کیریئر کا آغاز کریں گے

سال 2017 بالی وڈ کڈ اسٹار دو اداکاروں ورون دھون اور عالیہ بھٹ کے لیے ضرور خوشگوار رہا تاہم 2018 میں کئی دیگر کڈ اسٹار فلم نگری میں قدم رکھ رہے ہیں۔
ورون دھون نے دو فلموں ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ اور ’ جڑواں 2‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دونوں فلمیں باکس آفس پر سپر ہٹ رہیں۔
اسی طرح عالیہ بھٹ بھی ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ اور ’ ڈیئر زندگی‘ میں جلوہ گر ہوئیں اور دونوں ہی فلموں کو خوب پذیرائی ملی ۔
نئے سال 2018 میں کئی اسٹار کڈ فلمی کیریئر کا آغاز کریں گے جس میں ماضی کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور، سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان، چنکی پانڈے کی بیٹی انایا پانڈے اور شاہد کپور کے سوتیلے بھائی اشان کھتر سرفہرست ہیں۔

22 سالہ اشان کھتر شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ہیں اور دونوں کی والدہ نیلما عظیم ہیں۔ اشان بطور چائلڈ اسٹار 2005 کی فلم ’لائف ہو تو ایسی‘ میں اداکاری کرچکے ہیں اور ایرانی ہدایت کار ماجد ماجدی کی فلم ’بیونڈ دی کلاؤڈ‘ میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔
لیکن ان کا بالی وڈ ڈیبو فلمساز کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی مراٹھی فلم کا ہندی ریمیک ’دھڑک‘ ہے جس میں وہ مرکزی کردار کریں گے جب کہ ان کے مدمقابل سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نظر آئیں گی۔

20 سالہ جھانوی سری دیوی اور فلمساز بونی کپور کی بڑی بیٹی ہیں اور بالی وڈ میں ان کی پہلی فلم ’دھڑک‘ ہی ہے۔
جھانوی کے والد بونی کپور بھی بالی وڈ کے بڑے فلمساز ہیں لیکن اس کے باوجود جھانوی نے کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سے کیریئر سے آغاز کررہی ہیں۔
جھانوی کی فلم میں پہلی جھلک بھی گزشتہ دنوں سامنے آئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تاہم 6 جولائی کو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ وہ اپنی والدہ سری دیوی کا سحر توڑنے میں کامیاب ہوتی ہیں یا نہیں۔

اداکار سیف علی خان اور امریتہ سنگھ کی بڑی بیٹی سارہ علی خان کا بھی بالی وڈ ڈیبو سال 2018 ہی ہے۔ سارہ کے بالی وڈ ڈیبو کے حوالے سے 2014 سے ہی خبروں میں ہیں لیکن اب وہ ششانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم ’کیدرناتھ‘ میں نظر آئیں گی۔

18 سالہ انایا پانڈے مشہور اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں اور امریکا کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم بھی ہیں۔
انایا نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی ٹھان رکھی ہے اور انہوں نے کئی فلموں کے لیے آڈیشن بھی دیئے ہیں جس میں سلمان خان فلم پروڈکشن اور دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلمیں شامل ہیں۔
فلم کے سیکوئل میں وہ نوجوان اداکار ٹائیگر شروف کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی اور یہ فلم بھی سال 2018 میں ریلیز کی جائے گی۔
امید کرتے ہیں کہ نیا سال ان اسٹار کڈ کے ساتھ ساتھ نئے اداکاروں کی کامیابی کا سال ہو اور یہ فلم بینوں کو تفریح فراہم کرتے رہیں۔

Latest news,News today,News update,News urdu,World news,Film Industry,India

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں