23

امریکا سے دوستی گھاٹے کا سودا ہے، خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو بہت جلد بتا چل گیا کہ امریکا سے دوستی گھاٹے کاسودا ہے۔پاکستان تو کئی عشروں سے گھاٹا کھارہاہے۔ امریکی فطرت سے واقف اہل دانش و بنیش کب سے یہ بات سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن حکمران ماننے پر تیار ہی نہیں تھے ۔ اس کے باوجود فوج کے ترجمان نے امریکا سے دوستی رکھنے کا عندیہ دیاہے۔ ادھر امریکا ہے کہ افغانستان میں بد ترین ہزیمت کے بعد پاکستان کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی دھمکیاں دے رہاہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اب امریکا سے جو بھی شراکت داری ہوگی وہ اپنے مفاد میں کریں گے۔ یعنی اب تک ہر قسم کی شراکت داری امریکا کے مفاد میں تھی۔ اور یہ کہ امریکا سے شراکت داری ضرور ہوگی۔ اسے اپنے مفاد میں کرنے کے لیے کیا تدبیر کی جائے گی۔ امریکا تو بہر حال اپنا مفاد حاصل کرہی لیتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ امریکا سے شراکت داری میں پاکستان کا فائدہ ہے۔ مسٹر ٹرمپ اب یہ فائدے اٹھاکر بھارت لے گئے ہیں پاکستان کو جانی و مالی نقصان ہی پہنچا ہے۔ بھارت اور امریکا میں کئی چیزیں مشترک ہیں مثلادونوں ہی مسلمانوں کے دشمن ہیں دونوں ہی نسل پرستی اور جارحانہ قوم پرستی میں مبتلا ہیں۔ امریکا کو فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم نظر نہیں آتے اور بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل کی پیروی کررہاہے بلکہ اپنے مسلمان شہریوں پر بھی عرصہ حیات تنگ کررہاہے۔ مقبوضہ بیت المقدص کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے کر ٹرمپ نے مسلم دشمنی کا انتہا کردی ہے۔ ایسے کھلے دشمن سے تو کسی بھی قسم کی شراکت داری نہیں ہونی چاہیے
خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن رہنما خورشید شاہ کو سعودی عرب کے حوالے سے اعتراضات نہیں ہونے چاہئیں، میاں برادران نے جلا وطنی کے آٹھ سال وہاں گزارے ہیں اور وہاں ان کے خاندانی تعلقات ہیں، روزگار کے سلسلہ میں بھی 26 لاکھ پاکستانی وہاں ہیں ، ایسے میں وزیراعلیٰ پنجاب کا وہاں جانا ناگوار بات نہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام آخری فیصلہ کرنے والے ہیں کہ اس ملک کا حکمران کون ہوگا، 2014ء سے دھرنوں کی سیاست میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، جولائی میں تو الیکشن ہونے جارہے ہیں اب یہ لوگ دھرنا دے کر کیا کریں گے،
پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا وہ بجلی پیدا کر کے دوسرے صوبوں کو بھی تقسیم کرینگے مگر وہ ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کرسکے، پیپلز پارٹی نے ملک کو اندھیروں میں ڈالا ،ہم نے آ کر ملک کو اندھیروں سے نکالاہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ سے پارٹنر شپ میں پاکستان کا فائدہ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اس پارٹنر شپ سے ہمیشہ گھاٹا ہی ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں