88

سنیل گروور بالی وڈ اسٹارز کی ترجیح بن گئے

کپل شرما کی سنیل گروور سے لڑائی؛

بالی وڈ کے مشہور اداکار اپنی فلموں کی نمائش کے لیےاب کپل شرما کی بجائے مشہور کامیڈین سنیل گروور کو ترجیح دے رہے ہیں۔کپل شرما نے پچھلے سال آسٹریلیا سے واپسی پر پرواز کے دوران ساتھی اداکار سنیل گروور سے لڑائی کی تھی-جس کے بعد سنیل سمیت کئی فنکاروں نے ’دی کپل شرما شو‘ کو خیرباد کہہ دیا اور پھر اسی طرح ان کا شو بھی کچھ ہی عرصے بند ہو گیا۔سنیل گروور کپل شرما کے شو کو خیرباد کہنے کے بعد اپنا لائیو کامیڈی شو کررہے ہیں اور اب کئی بڑے اداکار اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے سنیل گروور کو ترجیح دے رہے ہیں۔

فلم”ٹیوب لائٹ” کی پروموشن؛

سلمان خان نے اپنی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی تشہیر کے لیے ’دی کپل شرما شو‘ کے سیٹ پر جانے کی بجائے سنیل گروور اور علی اصغر کے ساتھ خصوصی پروگرام کیا۔ایوارڈ شوز میں بھی کپل شرما بڑے اداکاروں کے ساتھ شوز کی میزبانی کرتے رہے ہیں لیکن اب حال ہی میں ’زی سائن ایوارڈ‘ میں ان کی جگہ سنیل گروور شو کی میزبانی کرتے نظر آئے۔

اکشے کمار کی فلم کی پروموشن؛

اب سلمان خان کے بعد اکشے کمار بھی اپنی فلم’پیڈمین‘ کی تشہیر کے لیے سنیل گروور کے ساتھ خصوصی شو کریں گے-اب سنیل گروور الگ سے اپنا ایک کامیڈی شو کرنا چاہ رہے ہیں-جس میں ایک بار پھران کے ساتھ مشہور کردار ’ڈاکٹر مشہور گلاٹی‘ اور ’ رنکو بھابھی‘ کے روپ میں نظر آئیں گے۔اکشے کمار نے شو کی خصوصی قسط کے لیے پرومو بھی شوٹ کروالیے ہیں جس کے مطابق مذکورہ شو کلر ٹی وی پر 14 جنوری کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سنیل گروور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں مشہور کردار ’ڈاکٹر مشہور گلاٹی‘ اور ’رنکو بھابھی‘ کا کردار میں نظر آتے تھے جنہیں شو کی جان قرار دیا جاتا تھا۔

Latest news,News urdu,Breaking news,World news,News update,Sunil Grover,Film Industry

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں