92

فلمی کیریئر کو بچانے کے لیئےکنگنا رناوت نے اب عامر خان سے بھی مدد مانگ لی۔

کنگنارناوت کی 100 کروڑ کلب میں شمولیت؛

کنگنا رناوت نے فلمی کرئیر کا آغاز بی گریڈ فلموں سے کیا تھا لیکن انتھک محنت اور جاندار اداکاری سے وہ فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں شامل ہو چکی ہیں ۔ کنگنا رناوت کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی فلمیں کسی بڑے نام کے بغیر بھی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئیں ۔مگر اب بالی ووڈ کے حکمران خانز کے خلاف بیان دینے والی اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی بلآخر خان کی ضرورت پڑگئی ہے اور وہ سلمان خان کی مدد لینے کو تیار بھی ہیں۔کنگنا رناوت کو کرن جوہر اور ہریتھک روشن کے ساتھ ان کے تنازعات نے فلم نگری میں اکیلا کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلموں کی اسپیشل اسکریننگ میں کوئی بھی جانا مانا نام شریک نہیں تھا۔

انڈسٹری میں اداکارہ سے بائیکاٹ؛

تنازعات میں الجھے رہنے سے جہاں کنگنا کی فلموں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے وہیں بالی وڈ انڈسٹری میں ان کا بائیکاٹ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے انہیں کسی بھی تقریب میں مدعو نہیں کیا جاتا۔کنگنا رناوت نے ماضی میں کسی بھی بالی وڈ خان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا اور ساتھ ہی سلمان خان کے ساتھ فلم کی پیشکش بھی ٹھکرادی تھی، لیکن گزشتہ دنوں انہیں اپنی نئی فلم کے لیے سلمان خان کی مدد لینا پڑی تھی۔لیکن اب تنازعات کے باعث انہیں اپنے قریبی دوست بھی چھوڑنے لگے ہیں جس پر پریشان ہو کر انہوں نے عامر خان سے رجوع کیا۔

فلم نگری میں اداکارہ کی دشمنی؛

دکن کرونیکل کی ایک رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت تنازعات کے باعث فلم نگری میں دشمنیاں بھی بڑھا چکی ہیں، جس کی وجہ سے ان کا فلمی کیریئر زوال پذیر ہوچکا ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کے لیے وہ عامر خان سے صلاح و مشورے کر رہی ہیں۔دوسری جانب عامر خان بھی اس ساری صورتحال سے نکلنے کے لیے کنگنا رناوت کی رہنمائی کر رہے ہیں اور اداکارہ بھی ان کے مشوروں پر سختی سے کاربند ہیں۔

Latest news,News today,News urdu,Breaking news,World news,Kangana Ranaut

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں